• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 25 ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کے تبادلے کردیے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کردیئے۔

سیشن جج پرویز اقبال سپرا کا لودھراں سے ملتان اور شاکر حسن کا لاہور سے لودھراں تبادلہ کردیا ہے۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے سردار طاہر شبیر کا سرگودھا سے جہلم، محمد سلیم کا بہاولنگر سے ساہیوال اور ملک علی ذوالقرنین کا لیہ سے لاہور تبادلہ کیا ہے۔


تبادلے کی فہرست کے مطابق محمد نوید احمد لاہور سے میانوالی اور اکمل خان لاہور سے بہاولنگر کا جج بنائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ارشد علی کو نارووال سے سرگودھا اور صادق مسعود صابر کو شیخوپورہ سے نارووال تبادلہ کیا گیا ہے۔

ججز کے تبادلے کے تحت انوار الحق کا بہاولپور سے ڈیرہ غازی خان، امجد نذیر کا لاہور سے بہاولپور اور شاذب سعید کا ڈیرہ غازی خان سے لاہورتبادلہ ہوا ہے۔

جسٹس قاسم محمد خان نے راجا پرویز اختر کا سرگودھا سے راجن پور اور عاقل خان کا سیالکوٹ سے چکوال تبادلہ کیا ہے۔

ججز تبادلے کی لسٹ کے مطابق طاہر نواز خان کا لاہور سے ملتان، رانا زاہد اقبال کا ملتان سے سیالکوٹ اور خلیل ناز کا راجن پور سے لاہور تبادلہ کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جج جواد الحسن کا لاہور سے مظفر گڑھ، ارم ایاز کا ساہیوال سے لاہور اور نسیم ورک کا میانوالی سے لاہور تبادلہ کیا ہے۔

تبادلے کی فہرست کے مطابق اورنگزیب کا چکوال سے لاہور، علی نواز کا سیالکوٹ سے لاہور اور عبدالرحمٰن کا مظفر گڑھ سے لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین