• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،3 تعلیمی ادارے اور شادی ہال سیل، گرانفروشی پر 145 دکاندار گرفتار

پشاور (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میںگرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کورونا ضابطہ اخلاق ورزی پر کریک ڈائون کرتے ہوئے حیات آباد میں آکسفورڈ پبلک سکول، سنگو میں فہیم ماڈل سکول و کالج ، پخہ غلام میں اقراء روز الاطفال اورمون شادی ہال سیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی ، ناغے کے دن گوشت فروخت کرنا اور کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 145 دکاندار بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی کے ہمراہ ہشتنگری، کریم پورہ ، شادی پیر بازار اور گل بہار کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ روڈ اور رنگ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پربازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے باڑہ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرآفتاب احمد نے جی ٹی روڈ ، قصہ خوانی،خیبر بازار اور اندرون شہر دیگر بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ، پخہ غلام اور فقیر آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیا ت آباد کی مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے، گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی ،کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی/ سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر پشاور بھر سے 145 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیات آباد میں آکسفورڈ پبلک سکول سیل، سنگو میں فہیم ماڈل سکول و کالج جبکہ پخہ غلام میں اقراء روزة الاطفال سکول کو سیل کر دیا گیا اورکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مون شادی ہال کو سیل کرتے ہوئے منیجرکو گرفتار کرلیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمو د کے مطابق حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد پر ہر صورت ممکن بنایا جائے گا ۔عوام انتظامیہ سے تعا ون کریں ۔
تازہ ترین