• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، انتھک محنت کی اعلیٰ مثال،کم وقت میں فصل کاٹنے کا ریکارڈ

A Shining Example Of Hard Work A Record Harvest In Less Time
افضل ندیم ڈوگر...گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 55 سالہ محنت کش نے درانتی کی مدد سے ایک ایکڑ پر محیط گندم کی فصل مسلسل 8 گھنٹے میں کاٹ کر محنتی کشی کی مثال کردی۔

سندھ میں تو گندم کی کٹائی ختم ہوچکی ہے تاہم پنجاب میں یہ سیزن اب عروج پر ہے۔ اس موقع پر مختلف علاقائی روایتی پروگرام اور تقریبات بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گاؤں اولکھ بھائیکے میں 55 سالہ کسان اقبال اولکھ نے مسلسل 8 گھنٹے کے کم وقت میں ہاتھوں سے درانتی کی مدد سے ایک ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل کاٹ لی اور اس علاقے میں سترہ سال قبل کا یہ ریکارڈ برقرار رکھا۔

فصل کی کٹائی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد کھیت میں موجود تھی اور دور دور سے آنے والے دیہاتی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دکھائی دیئے جبکہ محمد اقبال کو شدید گرمی میں کام کے دوران وقفے وقفے سے پانی اور دودھ فراہم کیا جاتا رہا۔

کھیت کے مالک اللہ رکھا نے کھیت سے دستیاب ہونے والی فصل کا نصف یعنی 18 من گندم اور 5 ہزار روپے نقد انعام میں دے دیئے۔
تازہ ترین