• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے پبلک ہونے والی براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پر ردِ عمل دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ مایوس کن ہے اور یہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ رپورٹ میں 29 ملین ڈالر کی مشکوک ادائیگی کا ذکر نہیں ہے، رپورٹ میں 5 ہزار پاؤنڈ روزانہ جرمانے کی بات بھی نہیں کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہر ادارے میں کرپشن سرایت کرچکی ہے، بوجھ پاکستان کی عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت براڈشیٹ کے معاملے پر لارجر کمیشن تشکیل دے، جو میرٹ پر تحقیقات کر کے حقائق کو قوم کے سامنے لائے۔

تازہ ترین