• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، مارک باؤچر

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔

سنچورین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ون ڈے سیریز کی تیاری اچھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔

مارک باؤچر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین