• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی مشروط اجازت دیدی

پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی مشروط اجازت دیدی 


پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ،چیف جسٹس قیصررشیدخان نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس ایسا نظام ہونا چاہیئے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیراخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ کے روبرو ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے،پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار وکیل سارہ علی عدالت میں پیش ہو ئی ۔ چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیا ، ڈی جی نےبتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اس مسلئے کو اٹھایا ہے ٹاک ٹاک انتظامیہ نے فوکل پرسن بھی ہائیر کیا ہے جتنی بھی غیر اخلاقی چیزیں اپلوڈ ہو ں گی ان کو اب وہ دیکھیں گے ۔

تازہ ترین