• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی اسلام آباد والوں کیلئے صحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئےصحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، تمام اسلام آباد کے مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو گا۔

تازہ ترین