میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلا جائے گاجس میں مرد وخواتین کے مقابلے ہونگے۔
کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے جن میں راجر فیڈرر، رافیل نڈال، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔
اینڈی مرے مینز سنگلز اور پیٹرا کویٹوا ویمنز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی، ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔