• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: منی لانڈرنگ میں ملوث افغان شہری کو 25 سال قید کی سزا

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے افغان شہری کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید اصغر علی شاہ نے افغان شہری کو منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

خیبرپختونخوا میں پہلی بار کسی بھی ملزم کو منی لانڈرنگ کیس میں الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔


عدالت نے محمد ادریس نامی افغان شہری کو مجموعی طور پر 25 سال قید کی سزا اور 9 کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار 280 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا مکمل ہونے پر ملزم محمد ادریس کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اگست 2020 میں 3 کلو 63 گرام سونا افغانستان اسمگل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین