• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز نظرثانی معاہدوں سے متعلق نیپرا کا اعلامیہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں پر عمل درآمد شروع ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق 2002 کی پاور جنریشن پالیسی والے 12 تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیرف میں کمی کی منظوری کے فیصلے سے پلانٹس کی باقی زندگی تک 182 ارب روپے کی بچت ہوگی۔


نیپرا اعلامیے کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 15 سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مقامی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17 فیصد کرکے ڈالر کو 148 روپے پر منجمد کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین