• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون، درگاہ شہباز قلندر واقعہ، 400 نامعلوم زائرین کیخلاف مقدمہ درج

سیہون شریف (نامہ نگار) درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے گیٹس توڑنے کے واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج سید نجف علی شاہ کی مدعیت میں 400 نامعلوم زائرین کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے میں9 پولیس کانسٹیبل پر حملے 4 موٹر سائیکلیں نذر آتش کرنے،پولیس وین کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے اور اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات شامل کئی گئی ہیں، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی نے ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار کا دورہ کیا۔

تازہ ترین