پشاور(جنگ نیوز) صوبے کے کئی مقامات پر شدید آندھی کی وجہ سے پسکو کے کئی گیارہ کے وی فیڈرز پر بجلی کی ٹرپنگ ہورہی ہیں پسکو کے محنتی کارکن آندھی اورسخت کٹھن حالات کے باوجود بھی فوری طورپر بحالی کا کام سرانجام دے رہے ہیں اورمتاثرہ فیڈر پر بحالی کا کام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کررہے ہیں ،بحالی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر سرانجام دیا جارہا ہے اور اس دوران پسکو کے کئی کارکن دوران کارزخمی بھی ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود بحالی کا کام جاری ہے ،کئی جگہوں پر درخت لائنوں پر گرگئے تھے اور کہیں پر ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز گرگئے تھے ،کئی مقامات پر بجلی پولز گرے تھے ،ان سب کو ہٹانے کے لئے فوری طورپر مشینری اورآلات متعلقہ جگہوں پر پہنچا کر ٹرانسفارمروں اورپولوں کی تنصیب کی گئی اورمتاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ،کئی جگہوں پر جہاں پر بھاری مشینری اورآلات کو پہنچانے میں دشواری تھی وہاں پر بھی مشینری اورمرمت کے آلات پہنچا کر متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، اسوقت گیارہ کے وی کے 21 فیڈرز پر فالٹ ہے جبکہ 17 فیڈر ز پر ٹرپنگ ہورہی ہے ، صارفین کو بحالی کے کاموں سے آگاہی کے لئے اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کے علاوہ ایس ایم ایس سروس بھی شروع کردی گئی ہے،متاثرہ علاقوں کو بجلی کی بحالی کے لئے پسکو کارکنان دن رات ہنگامی بنیادوں پر مسلسل اورانتھک محنت کررہے ہیں ، اور ان کی کاوشوں کے نتیجے میں امید ہے کہ جلد ہی متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی،اس دوران متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی اپیل ہے ،صارفین کے تعاون کے نتیجے میں تمام مشکلات پر قابوپالیا جائے گا۔