• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی شوبز انڈسٹری کے بعد اب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود سجل علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سجل علی پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے، دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.2 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.2 ملین فالوورز ہیں۔

سجل علی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 382 ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر اور شوہر احد رضا میر کے ہمراہ لی گئی تصویریں ہیں۔

اس کے علاوہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 97 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سجل علی نے رواں سال کے آغاز میں ہی انسٹاگرام کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

کچھ دن پہلے تک سجل علی کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 700 سے زائد تھیں جبکہ ڈیلیٹ کرنے کے بعد اُن کے اکاؤنٹ پر صرف تین سو 71 پوسٹس رہ گئی تھیں۔

سجل علی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا کہ اُنہوں نے یوں اچانک انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔

تازہ ترین