گرمی کو موثر انداز میں شکست دینے کے لیے گرمی کے موسم میں صحت مند غذا کا استعمال ضروری ہے۔ کافی مقدار میں پانی اور مشروبات پینے کے علاوہ، آپ کو اپنی غذا میں ایسی اشیاء شامل کرنی چاہئیں جو آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا رکھ سکیں۔
ہمارے باورچی خانوں میں متعدد اجزاء ایسی موجود ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے جسم پر ٹھنڈک کا اثر چھوڑ سکتی ہیں، ان میں سے ایک سونف بھی ہے۔
سونف کا ایک انوکھا ذائقہ ہوتا ہے جو آپ کو صحت کے بہت سے دیگر فوائد پیش کرسکتی ہے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان چھوٹے بیجوں کو اپنی غذا میں کیسے شامل کیا جائے؟ کچھ انوکھے طریقے جاننے کے لیے یہاں پڑھیں۔
موسم گرما میں سونف استعمال کرنے کے کرشماتی فوائد:
سونف کا شربت:
غذائیت کے ماہرین نے حال ہی میں سونف کا شربت پینے کے فوائد بتائے ہیں۔ سیلینیم اور زنک جیسے اہم معدنیات کا ایک زبردست ذریعہ، سونف کا شربت ہارمونل توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
سونف کی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ماہواری کے درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور موسم گرما میں روزانہ سونف کا شربت پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔
سونف کی چائے:
اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو سونف کی چائے آزمائیں۔ یہ آپ کا ہاضمہ بہتر بنانے اور ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرے گی، آپ اپنی روزمرہ کی چائے کو اس فائدہ مند اور مزیدار چائے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔
کھانا کھانے کے بعد سونف کا استعمال:
سونف کو صدیوں سے ’مس فریشینر‘ کہا جاتا ہے۔ آپ سونف کو کھانے کے بعد چبا سکتے ہیں۔ یہ نظام ہاضمہ کو بڑھاوا دے گی اور آپ کو تر و تازہ احساس دلوائے گی، اس سے آپ کو گیس اور متلی جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔
مختلف کھانوں میں سونف کا استعمال:
آپ سونف کا پاؤڈر بھی مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل کرسکتے ہیں۔ گرمی کی مشہور ٹھنڈائی کو بنانے کے لیے سونف کا پاؤڈر دودھ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ آپ کسی بھی سوئٹ ڈش میں سونف پاؤڈر شامل کرکے اُس کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں۔
سونف کا پانی:
زیرہ پانی کی طرح، آپ سونف کا پانی بھی تیار کرسکتے ہیں۔ یہ گیس کے مسائل کو کم کرے گا اور آپ کے ہاضمہ کو اچھی صحت مند رکھے گا، آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں، اس موسم گرما میں اس کولنگ اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے محروم نہ ہوں۔