ایران نے امریکا کی مرحلہ وار پابندیاں اٹھائے جانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادے کا کہنا ہے متعدد بار واضح کیا جاچکا ہے کہ امریکی پابندیوں کے مرحلہ وار اٹھائے جانے کی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حتمی پالیسی ہے کہ تمام امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ عائدکی گئی ہوں یانئی پابندیوں ہوں، ہرقسم کی تمام پابندیوں کو اٹھایا جائے۔