اپریل میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات کا آؤٹ لگ جاری
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات کا آؤٹ لگ جاری


محکمہ موسمیات نے اپریل کے مہینے کے لیے پاکستان میں موسم سے متعلق آؤٹ لک جاری کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی جبکہ درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں۔

اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

موسمیات کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید