• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص:پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں شراب اور گٹکا برآمد

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص پولیس کی کارروائی ، مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرتین ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور گٹکا برآمد کر لیا۔ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او ٹاؤن ذیشان لشاری کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے ٹاونتھانے کی حدود میں گنجان رہائشی علاقے نائی پاڑہ میںکامیاب کارروائی کرکےملزم نذیر عرف منڈا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 100 وسکی پائنٹ برآمد کرلی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے،جبکہ اسی پولیس نے ایک اور کارروائی کرکے دو ملزمان طارق اور اظہر کو گرفتار کرکے ان کے قبغے سے 5ہزار گٹکے کی پڑیاں برآمد کرلیں۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے شہر کے گنجان رہائشی علاقوں میں شراب اور دیگر منشیات کے کھلے عام کاروبار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل روک تھام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین