امیرِجماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب حکومتی وزراء کی تبدیلی سے کام نہیں چلے گا، پورا ٹبر تبدیل کرناپڑے گا۔
یہ بات امیرِجماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے راجن پو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں جماعتِ اسلامی نے اصولوں کے مطابق ووٹ دیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا ہےکہ ایک طرف 18ووٹ تھے اور دوسری طرف 22 ووٹ تھے، تو اس میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ہونے والا تماشہ اوروں کی طرح ہم بھی دیکھ رہے ہیں۔