• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مان لیا وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ ’خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا‘ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مان لیا کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے 400 ارب کی چینی کی اپنے چہیتوں کے ساتھ ’اچھائی‘ کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ 225 ارب آٹے، 122 ارب ایل این جی، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے ’اچھائی‘ کی، کشمیر پر حکومت نے سودا کیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے مافیاز، ’اے ٹی ایمز‘، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا۔

تازہ ترین