• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف اللہ نیازی کورونا کی آڑ میں رمضان میں مساجد و مدارس پر پابندیاں قبول نہیں، جے یو آئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے امیر حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد عباسی سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے سازش کے تحت مملکت خداداد پاکستان کا اسلامی تشخص کی مٹانے کے ناپاک کوشش کی جارہی ہے ۔ ملکی استحکام اور اسلامی تشخص کی حفاظت اور دفاع پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ حکمرانوں کی اسلام مخالف پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں ۔کورونا کی آڑ میں رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس پر پابندیاں کسی صورت قبول نہیں۔جمعیت علمائے ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللّٰہ خان نے کہا پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان کے مقدس ایوانوں پر ایسے لوگ مسلط ہیں جو دین اسلام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ مساجد اور دینی مدارس اور شعائر اسلام کے دفاع کے لیے جمعیت علمائے اسلام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی رمضان المبارک میں ہر یونین کی سطح پر درس قرآن کے عنوان سے مساجد میں پروگرام کرے گی۔
تازہ ترین