• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن


ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹی ہے، پائپ لائن پھٹنے کے سبب کراچی کے علاقے  گلشن حدید، بن قاسم، قائدآباد،  ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین