• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان نےکورونا وائرس کو شکست دیدی

گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔

کارتیک آریان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، 14 دن کا قرنطینہ ختم اور بس اب کام پر واپسی۔‘


واضح رہے کہ کارتک آریان اپنے قرنطینہ میں بھی خوب لطف اندوز ہو رہے تھے اور دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے تھے تا کہ ان کے مداح اداس نہ ہوں۔

تازہ ترین