• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا بڑھنے کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور میوٹیشن ہے، ماہرین

بھارت میں ماہرین کورونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور وائرس کے میوٹیشن کو قرار دے رہے ہیں۔

بھارت امریکا کے بعد وہ دوسرا ملک ہے جہاں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے متاثرہ ترین ریاست مہاراشٹر میں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

جبکہ مہاراشٹرا میں  24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زائد نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں حالیہ کیسز بڑھنے کی وجہ کورونا کی نئی قسمیں ہوسکتی ہیں۔


جبکہ انتخابی ریلیوں کی وجہ سے بھی وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ان ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد بغیر ماسک لگائے شرکت کررہی ہے۔

تازہ ترین