• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے قوم کو پھر نہ گھبرانے کی تلقین کردی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم کو نہ گھبرانے کی تلقین کردی ۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، ایسے حالات میں وزیراعظم قوم کو ایک بار پھر نہ گھبرانے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ملک مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کو 100 دن میں ٹھیک کرنے کے وعدے 1100 دنوں بعد بھی پورے نہیں ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آرڈیننس سے متعلق 8 اپریل کو اسلام آباد میں گول میز قومی کانفرنس بلائی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے متعلق اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ’گو آئی ایم ایف گو‘ تحریک چلائیں گے۔

تازہ ترین