• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطنتِ عُمان میں یکم رمضان سے رات میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد

سلطنتِ عُمان میں کورونا وائرس سے متعلق سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔مسقط سے عرب میڈیا  نے بتایا کہ عُمان میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

سپریم کمیٹی نے عُمان کے تمام صوبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایس او پیز کا اعلان کیا، جس کے مطابق 8 اپریل تا یکم رمضان رات 8 سے صبح 5 بجے تک کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 

سپریم کمیٹی نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخوں میں رات کی پابندی کے دوران افراد کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران رات 9 سے صبح 4 بجے تک مکمل کرفیو ہوگا۔ جبکہ سلطنت عُمان کی تمام مساجد اور جامع مساجد میں نماز تراویح پر پابندی ہوگی۔ 


اسکے علاوہ سلطنت عُمان میں رمضان المبارک کے دوران تمام اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ مساجد، مجالس، عام مقامات اور میدانوں میں اجتماعی افطاری پر بھی پابندی رہے گی۔ 

سپریم کمیٹی نے کہا کہ جمعرات 8 اپریل سے غیر ملکیوں کے سلطنت عُمان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ تاہم عُمانی شہری اور اقامہ کے حامل غیر ملکی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

تازہ ترین