• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم رمضان سے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط کا اعلان، کورونا ویکسین لازمی قرار

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔ مکہ مکرمہ سے عرب میڈیا نے بتایا کہ شرائط و ضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبوی میں کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے۔

سعودی وزارت حج نے مزید کہا کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں ادا کرسکیں گے۔ عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی ہوں گے۔


وزارت حج و عمرہ کے مطابق نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔

تازہ ترین