• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں

وزیر اعظم عمران خان  کا پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا  دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت  اور اسکینگ کے شوقین  افراد کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین