• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، ذرائع

 پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شو کاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کردی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی  کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلز پارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

تازہ ترین