• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو آسٹریلیا میں پاکستان کی یاد ستانے لگی ہے۔

شنیرا اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں، اب ایک بار پھر شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے۔‘

انہوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ ’برائے مہربانی اپنا خاص خیال رکھیں۔‘


شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ نے پاکستانیوں کو خوش کردیا۔ ٹوئٹر صارفین شنیرا کے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ اور اُن کی بیٹی عائلہ اکرم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ وسیم اکرم پاکستان میں ہیں۔

تازہ ترین