• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کل سے کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جمعرات سے اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس گلزار احمد تجاوزات ،سرکلر ریلوے سمیت اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ ،ڈی جی ایس بی سی اے ،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ،کنٹونمنٹس بورڈز اور ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔8اپریل کو تین رکنی بینچ چائنا کٹنگ کیس ،رفاعی پلاٹوں پر قبضے اور تجاوزات آپریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت کریگا۔ تین رکنی بینچ کثیر المنزلہ عمارتوں، ہل پارک تجاوزات اور دیگر کیسز کی بھی سماعت کریگا۔

تازہ ترین