کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ای لیاری فٹ بال لیگ میں امام بخش ساجدی اور چوہدری غلام محمد کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر لیگ کے دو میچز ہوئے جن میں امام بخش ساجدی نے ایم ایچ ملتانی کو 7-1 سے اور چوہدری غلام محمد نے مشتاق راجپوت کو 3-0 سے شکست دی۔