• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوپ ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہوگا

 کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام سائوتھ ایشین  ہوپ ٹیبل ٹینس  کوچنگ کورس اگلے ماہ گلگت میں ہوگا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے جنگ سے بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ کورس کا انعقاد21سے26مئی تک ہوگا  جس میں چاروں صوبوں  سے تین بوائز اور تین گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے ، میزبان گلگت بلستان سے دو ، دو سے  کھلاڑیوں کو کورس میں مدعو کیا گیا ہے، اسلام آباد سے ایک بوائز اور گرلز کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہونگے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اور آ زاد کشمیر نے  کہاہے کہ ان  کے پاس انڈر8سے12 عمر کے کھلاڑی موجود نہیں ہیں اس لئے وہ ہوپ کے اگلےپروگرام میں شریک ہونگے ، واضح رہے کہ ہوپ ایونٹ میں انڈر8سے12 عمر کے کھلاڑیوں کو جدید انداز میں ٹریننگ دی جاتی ہے،پی ٹی ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ  پچھلے ایونٹ کے تین ٹاپ بوائز اور گرلز کھلاڑی بھی گلگت کے ایونٹ میں حصہ لیں گے، جبکہ ہر صوبے سے تین مرد اور تین خاتون کوچز کو بھی گلگت کے ہوپ ایونٹ میں مدعوکیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے مصر کے انٹر نیشنل کوچ  احمد دولت علی کو  ہوپ کورس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کوچ سلیم احمد ان کی معاونت کریں گے۔
تازہ ترین