• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قا سم کے مین گیٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی لاش تشدد زدہ ہے، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے جاتے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا تاکہ موت کا سبب پتہ چل سکے۔


ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ لاش کی شناخت 40 سالہ اعظم علی ولد پیر محمد عمرکے نام سے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین