• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں وسیم اکرم کی تصویر دیکھ کر حیران

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں شوہر کی تصویر دیکھ کر خوش ہوگئی ہیں۔

شنیرا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخی دیوار کی تصویر شیئر کی جس میں وسیم اکرم بھی اپنے روایتی اسٹائل سے بولنگ کرواتے وہاں موجود ہیں۔

شنیرا نے کہا کہ آج مجھے میلبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ جانے کا موقع ملا اور میں وہاں وسیم اکرم کی تصویر دیکھ  کر حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دن گزارنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


شنیرا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’ایم سی جی ہمارے وقت کا ایک ایسا گراؤنڈ ہے جس میں دنیا بھر کے مشہور ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر اس گراؤنڈ کے در و دیوار بول سکتے تو وہ یہ ضرور بولتے کہ یہاں کتنے ہی لیجنڈز نے تاریخ رقم کی ہے۔

شنیرا نے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہیں وہ گراؤنڈ کی ایک دیوار پر میں نے وسیم اکرم کو بھی تلاش کرلیا اور تصویر بھی کھینچی۔

تازہ ترین