آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حرا مانی بغیر بتائے تصویر لینے پر غصے میں آجاتی ہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جہاز میں بغیر بتائے تصویر لینے پر غصے میں آجاتی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکا ؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہے جوکہ ان کے جہاز میں سفر کے دوران کسی نے پچھلی سیٹ سے لی۔


حرا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہاز میں جب آپ کو پتا چلے کہ پیچھے سے آپ کی کوئی تصویریں لے رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر کوئی لڑکا ہوتا تو پٹتا مجھ سے لیکن یہ تو بہت ہی پیاری سی لڑکی تھی اور بہت اچھی فوٹوگرافر بھی۔‘


حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو۔

اداکارہ حرا مانی اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنےشوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور بیٹے مزمل اور ابرہیم کے ساتھ مختلف مقامات کی سیروتفریح کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصویریں شئیر کرتی رہتی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید