• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کہتے تھے پردہ عورت کا نہیں، مرد کی آنکھ کا ہوتا ہے، جمائما خان


وزیراعظم عمران خان کے پردے سے متعلق بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بھی تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں جمائما خان کا کہنا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی ہوں، وہ کہتا تھا کہ پردہ عورت کا نہیں، مرد کی آنکھ کا ہوتا ہے۔

جمائما خان نے کہا کہ امید ہے عمران خان سے منسوب بیان غلط ہوگا یا اس کا ترجمہ غلط ہوگا۔

جمائما نے عمران خان کے بارے میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کا آرٹیکل شیئر کیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جنسی جرائم بڑھنے کی وجہ فحاشی ہے۔

تازہ ترین