• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی ریلی روک دی

ڈسکہ، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی ریلی روک دی 


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کے حکم پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی ڈسکہ میں ریلی روک دی گئی ،الیکشن کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نے بدھ کو ڈسکہ کے انتخابی حلقےمیں ریلی نکالنے کا پروگرام بنایا ہے ،الیکشن کمیشن کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرکے ریلی روک دی ،این اے 75 ڈسکہ سیالکوٹ میں 10 اپریل کو پولنگ ہو گی ،پر امن اور شفاف پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، اس حلقے میں 47 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ،رینجرز کے ایک ہزار اہلکار تعینات کر دیئے گئے ۔ جبکہ پولنگ کے روز فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس (QRF)کے طور پر موجود رہیں گی۔

تازہ ترین