• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹے میں بلاک ہوجائیگا

چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹے میں بلاک ہوجائیگا 


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا۔ پی ٹی اے نے موبائل فونزبلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائیگا اور بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ’اَن بلاکنگ‘ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا، صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

تازہ ترین