• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 193فیصلے، ایک ملزم کو سزائے موت، دو کو عمر قید

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)مقدمات کی جلد سماعت اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے پاکستان بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 193مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 207گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے19اور منشیات کے 37مقدمات کا فیصلہ سنا یا۔ ایک ملزم کو سزائے موت، دو کو عمر قید جبکہ دیگر 16ملزمان کو 14سال دو ماہ 9دن قید اور 16لاکھ 15ہزار 400روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ عدالتوں نے مجموعی طور پر 72دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 65مقدمات کا فیصلہ کیا۔ بیس ملزمان کو ساڑھے دس سال قید اور 89ہزار 600روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین