• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان وکلاء کانفرنس دس اپریل کو کوئٹہ میں ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس 10 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں بلوچستان بھر سے ڈسٹرکٹ بار کے صدور و جنرل سیکرٹریز ہائیکورٹ بارز کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں کانفرنس کا بنیادی مقصد وکلاء کے درپیش مسائل وکلاء کے ویلفئر ملک کے اندر آزاد عدلیہ کے قیام آئین و قانون کی بالادستی جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری ، احتساب عدالت و دیگر ٹریبونلز میں من پسند ریٹائرڈ رشتے داروں کو ایڈجسٹ کرنے ہائیکورٹ بینچ سبی تربت کو ریگولر کرنے خضدار اور لورالائی کو فعال بنانے مختلف ٹریبونلز میں وکلاء کو تعینات کرنے سمیت دیگر اہم امور پرغور و خوض کیا جائیگا دریں اثناء بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 10 اپریل کا آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل وکلاء کے مفاد کے برعکس کسی بھی اقدامات کے خلاف ہر قسم کی جدوجہد کریگی ۔
تازہ ترین