• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے مطابق ٹو اسٹار مل کی اعلیٰ انتظامیہ 15 اپریل کو ایف آئی اے لاہور  آفس میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹو اسٹار شوگر مل میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے 13 کروڑ کے شیئرز ہیں۔

نوٹس کے مطابق ٹو اسٹار شوگر مل انتظامیہ اور شیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں، جبکہ سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیرقانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ٹو اسٹار مل میں میرے پہلے شیئرز تھے، اب نکال لیے ہیں، اب میرے بھائی مخدوم شہریار کے ٹو اسٹار شوگر مل میں صرف شیئرز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی سال 2020-21 میں فروخت چینی کا ریکارڈ ہمراہ لانےکی ہدایت کی ہے، سٹے کے ذریعے فروخت، بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنے کا طریقہ کار بھی طلب کر لیا۔

تازہ ترین