• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتخانے کے وکیل کی کلبھوشن کیس میں پیروی سے معذرت


 پانچ قیدیوں کے کیس میں بھارتی سفارتخانے کے وکیل نے کلبھوشن کیس میں پیروی سےمعذرت کرلی۔

بیرسٹر شاہ نواز  نون کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں میرے پاس کوئی وکالت نامہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت کی جانب سے کوئی بیان نہیں دے سکتا۔

 شاہ نواز نون نے کہا کہ جسپال کیس میں بھارتی سفارتحانے نے مجھے وکیل نامزد کیا تھا، جسپال کیس پانچوں قیدیوں کے رہا ہونے پر غیرموثر ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے جسپال کیس کو نمٹا دیا جائے۔

تازہ ترین