• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ انتخاب: الیکشن کمشنر پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیموں سے ملاقات

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کیں، سیالکوٹ ضمنی انتخاب کیلئے 10 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

یہ ٹیمیں ضمنی انتخاب کے نتائج جاری ہونے تک مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دیں گی، ٹیمیں ضمنی انتخاب کے تمام عوامل مانیٹر کریں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مانیٹرنگ ٹیمیں الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید