• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: پہاڑی علاقے بوبو خیل میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد، پولیس حکام


کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بوبو خیل میں اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس  سے 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بوبو خیل میں اجتماعی قبر سے 16لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ جوا کی کے پہاڑی علاقے میں مارچ 2012 میں اجتماعی قبروں سے 50 سے زائد لاشیں ملی تھیں۔

ضلعی انتظامیہ،شانگلہ کول ماینز ورکرز ویلفیر ایسوسی ایشن کی ٹیم موقع پر موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے 2011 میں درہ آدم خیل سے شانگلہ کے16 مزدوروں کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، 2012 میں اس علاقے میں متعدد اجتماعی قبروں میں 50سے زائد لاشیں ملی تھیں۔

 جیو نیوز نے مارچ 2012 میں ان اجتماعی قبروں کی خبر اور فوٹیج بریک کی تھی،  2012 میں ملنے والی لاشوں میں شانگلہ کے مزدوروں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔

شانگلہ کول ماینز ورکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے لاشیں واپس لانے کی اپیل کی تھی۔

طالبان دور میں پہاڑی علاقہ بوبوخیل تحریک طالبان پاکستان کی پناہ گاہ تھا،  جیو پر خبر چلنے کے بعد فوج نے اس علاقے کو بڑا آپریشن کرکے کلئیر کیا تھا، آپریشن میں طالبان کے ٹھکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین