وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آر ایم) کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کےد وران وزیر خارجہ کو زخمی فوجیوں کی بحالی کے ادارے کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اے ایف آر ایم حادثات، آفات، تشدد، آئی ای ڈیز سے متاثرہ افراد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
وزیر خارجہ نے اس دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے فوجیوں کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔