• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں، آمنہ الیاس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے، آپ اس کا کب احساس کریں گے۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اپنی بات پوری طرح سمجھائیں۔ جتنا فوکس آپ نے فحاشی پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ جناح اور بھٹو کے بعد آپ ہی واحد وزیراعظم ہیں جس کی بات پورا پاکستان سنتا ہے۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو سب نے دیکھا۔آپ نے کوئی خاص کتاب پڑھنے کا کہا سب نے عمل کیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح بےحس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو برائے مہربانی اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم میرے لئے آپ میرے وزیر اعظم نہیں۔ آمنہ الیاس نے اپنے پیغام کے ساتھ انسٹاگرام پر عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ مایوسی ہوئی،تکلیف پہنچی اور دل ٹوٹا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجوہات میں ایک وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین