• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹوں اور رہائشی علاقوں میں قائم شادی ہالز ختم کئے جائیں، سپریم کورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے 2 روز میں ہونیوالی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گہ ڈی جی ایف ڈبلیو او کراچی سرکلر ریلوے پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے 9 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ 

تحریری حکم نامے کے مطابق گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کی جائیں۔رفاعی پلاٹوں پر قائم تمام شادی ہالز ختم کئے جائیں۔ رہائشی علاقوں میں قائم شادی ہالز بھی ختم کئے جائیں۔ کمشنر کراچی نالے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ 

کڈنی ہل پارک میں کچی آبادی فی الفور ختم کی جائے۔ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ہل پارک میں مکینوں کی نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ 

باغ ابن قاسم سے متعلق کمشنر کراچی پیش رفت آئندہ سماعت پر پیش کریں۔ غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیرات سے متعلق تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 158 غیر قانونی شادی ہالز ختم کئے گئے۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں توسیع اور پارکنگ کا معاملے پر سپریم کورٹ نے بڑا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے دائیں اور بائیں جانب پلاٹس پر تعمیرات نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھ حکومت، ہائیکورٹ کے دائیں اور بائیں پلاٹس پر کوئی تعمیرات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے تک دونوں پلاٹس کی سرکاری ملکیت بھی تبدیل نہ کی جائے۔

تازہ ترین