• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NA-249‘ تمام پولنگ اسٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے این اے 249کے ضمنی انتخاب کی پولنگ اسکیم جاری کردی، حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ادھر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی، ٹی ایل پی کے رکن سندھ اسمبلی محمد قاسم اور 2 امیدواروں نذیر احمد اور امجد اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے بتایا کہ پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی ہے اور انتخابی عملے کے چنائو کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے، 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں سے 76 مردوں،61 خواتین اور 139 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہونگے۔

تازہ ترین