• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22نومبر 1947جب جنگ نے ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی ملکہ برطانیہ سے شادی کی خبر شائع کی

کراچی (سلیم اللہ صدیقی )انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دنیا بھر میں سنی گئی ملکہ برطانیہ کے شوہرش ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ سے رفاقت کوئی 74برس پر محیط رہی۔ پاکستان کا قدیم اور سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو اخباراپنے آغاز کے پہلے دن سے ہی اپنے قارئین کو ہر خبر سے باخبر رکھتا رہا ہے۔

آج سے قریبا74برس قبل جب ملکہ برطانیہ الزبیتھ تخت برطانیہ کی21سالہ ولی عہد تھیں،اور ان کی شادی 27سالہ سرفلپ ماوئنٹ بیٹن سے ہورہی تھی ۔

 جنگ نے اس یادگار شادی کی روداد سے اپنے قاری کوکچھ یوں آگاہ کیا تھا۔

لندن 20نومبر:آج شہزادی الزبیتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی ہے اور اس وقت لندن خوشی منانے کےلیےدلہن کی طرح سجا ہے۔

ویسٹ منسٹرایبے کے گرجے میں جہاں آج شادی کی رسومات ادا کی جائیں گی۔

شان و شوکت پوری رعنائیوں پر ہے اور کل جب شہزادی الزبیتھ اور شہزادہ فلپ اپنی شادی کےسلسلے میں ہونے والی رسومات کو تجربہ کے طور پر ادا کرنےکےلیے آئے تو انہوں نے خود اس جگہ کو دیکھا۔

تازہ ترین