• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی سیون تھری ٹو میں بجلی بندش سے صارفین پریشان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیکٹر جی سیون تھری ٹو اسلام آ باد کے صارفین نے بجلی کی بندش پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نو ٹس لیا جا ئے۔ صارفین نے بتایا کہ جمعہ کی شام اچانک سات بجے بجلی غائب ہوگئی جس کی وجہ سے شہر یوں کو تکلیف اٹھانا پڑی ۔ اڑھائی گھنٹے کی بندش کے بعدبجلی ساڑھے نو بجے بحال ہوئی ۔ ایک صارف نے بتایا کہ اس دوران کمپلینٹ سنٹرکا نمبر بھی مصروف رہا ۔
تازہ ترین